آزاد کشمیر کی غیور عوام نااہل حکومتی ٹولے اور مفادپرست کرپٹ مافیاز سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ،سردار امتیاز خان 104

آزاد کشمیر کی غیور عوام نااہل حکومتی ٹولے اور مفادپرست کرپٹ مافیاز سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ،سردار امتیاز خان

آزاد کشمیر کی غیور عوام نااہل حکومتی ٹولے اور مفادپرست کرپٹ مافیاز سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ،سردار امتیاز خان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار امتیاز خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی غیور عوام نااہل حکومتی ٹولے اور مفادپرست کرپٹ مافیاز سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ، عوام، پی پی پی، مسلم لیگ کے اسلوبِ حکمرانی اور ناکامیوں سے تنگ آگئے ہیں، عوام مسیحا کی تلاش میں ہیں۔ انوار الحق ناکام ترین وزیراعظم ہیں ، یہ وزیراعظم اپنی زبان سے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکتا ہے،

وزراء اور ایم ایل ایز پر ترس آتا ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے انوار الحق کی حکومت کا ساتھ دیکر اپنی سیاست خراب کی،خود مختار کشمیر کے چاہنے والوں کو غدار نہیں کہا جا سکتا، 76سالہ آزادکشمیر کی تاریخ مختلف مسائل سے گزری ہے، آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال زوال کی آخری حدوں کو پار کر چکی ہے، بنیادی طور پر حکومت میں بیٹھے لوگ عوام کے خادم ہوتے ہیں، آزادکشمیر اور بلوچستان اسمبلی کے بارے میں لوگ اچھی رائے نہیں رکھتے ،حالیہ عام انتخابات کے بعد ایک ہی جماعت کے 3وزیراعظم تبدیل ہوئے ہیں،

موجودہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق اس منصب کیلئے خود کو اہل ثابت کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ انوار الحق سرکار ہر شعبے میں ناکام، عوامی احتجاجی تحریکوں نے حکومت پر عدم اعتماد کردیا،انوار الحق تمام اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، درجنوں وزراء کئی ماہ سے بے محکمہ ہیں. قانون ساز اسمبلی کے چار اجلاس ہوئے جن کی کاروائی محض ایک، ایک دن سے آگے نہ بڑھ سکی، حکومت اسمبلی کاروائی اور سوال جواب کے خوف میں مبتلا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں