120

اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کمیشن کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے؛سردار تنویر الیاس خان

اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کمیشن کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے؛سردار تنویر الیاس خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے لیے ایک ناسور کی مانند ہے۔ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے، غیر قانونی آبادکاری،قبضہ، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔
اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کمیشن کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے سامنے سینہ سپر ہونے والے فلسطینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔اسرائیل پر حماس کے حملے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔ خطے میں امن کیلئے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے، یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں پر مظالم کا خاتمہ ضروری ہے،

اسرائیل فلسطینیوں کو اپنے ہی وطن سے بے دخل کر کے یہودی بستیاں آباد کر رہا ہے جس کا ردعمل فطری بات ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ۔طویل عرصے سے فلسطینی عوام مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔ پاکستانی اور کشمیری عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں