112

مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر سدہنوتی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر سدہنوتی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر سدہنوتی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

پلندری( بیورورپورٹ)مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر سدہنوتی میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ،کوٹلی چوک سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی ،شرکاء ریلی کی زبردست نعرے بازی ، بازار سنسان رہا ،عوام ، تاجر ،وکلاء اور ٹرانسپورٹر ز کی بڑی تعداد میں‌احتجاج میں شرکت کی .

کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے مقررین نے خطاب کیا اور کہا کہ بجلی بلات بائیکاٹ مہم کامیابی سے چلائی جارہی ہے .بلات کسی صورت جمع نہیں کروائیں گے .ناجائز ٹیکسز کے خاتمہ ،آٹا پر سبسڈی کی بحالی اور ایلوکیشن میں اضافہ عوام کا حق ہے جب تک عوامی حقوق بازیاب نہیں ہوتے ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا .انکی تحریک کسی ریاست ،پاکستان یا ادارے کیخلاف نہیں ہے بلکہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کیخلاف ہم سڑکوں پر ہیں اور پر امن جدوجید جاری رکھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں