103

ڈپٹی کمشنر آفس میں سیف فوڈ سٹی کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام، شہریوں میں آگاہی کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا

ڈپٹی کمشنر آفس میں سیف فوڈ سٹی کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام، شہریوں میں آگاہی کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں سیف فوڈ سٹی کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) میاں نذیر احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس ، اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم ، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی غلام صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی غلام صابر نے سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) میاں نذیر احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس کو سیف فوڈ سٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) میاں نذیر احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پروجیکٹ کو سراہا اور کہا کہ اس پروجیکٹ سے شہریوں کو صحت مند اور ملاوٹ سے پاک فوڈ دستیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند خوراک انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہم سب کو مل کر شہریوں کو صحت مند اور ملاوٹ سے پاک خوراک فراہم کرنے کے لیے کوششوں کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ سیمینار کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی غلام صابر کی سربراہی میں سیف فوڈ سٹی کے حوالہ سے شہریوں میں آگاہی کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے کیا گیا

جو کہ گول چکر بائی پاس پہنچ کر اہتمام پذیر ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی غلام صابر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں صحت مند اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے حوالہ سے شعور کو پیدا کرنا ہے۔ غلام صابر نے کہا کہ 1223 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن ہے جس پر شہری کسی بھی وقت کال کر کے اپنی شکایت کا اندراج کروا سکتے ہیں جس کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں