299

گرین شرٹس کا سفر ختم: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

گرین شرٹس کا سفر ختم: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

گرین شرٹس کا سفر ختم: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔--فوٹو: پی سی بی
 پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔–فوٹو: پی سی بی 

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف با آسانی وکٹوں پر پورا کرلیا، کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے

کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7  وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت ہدف بھی 252رنزہوا۔

محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے  52 اور افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے۔

پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش رکنے کے بعدساڑھے 4 بجے ٹاس ہوا اور میچ کو  45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

پاکستان نے 27.4 اوورز کے کھیل میں5 وکٹ پر 130 رنز بنالیے تھے جب میچ کو بارش کے باعث روکا گیا تاہم کچھ دیر کھیل رُکنے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا اور میچ کو 45 سے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔

 یہ میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے ،سری لنکا اور پاکستان میں سے آج جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں