100

پاکستان ویمنز دوسرا ون ڈے بھی ہار گئیں، جنوبی افریقا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

پاکستان ویمنز دوسرا ون ڈے بھی ہار گئیں، جنوبی افریقا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

پاکستان ویمنز دوسرا ون ڈے بھی ہار گئیں، جنوبی افریقا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

جنوبی افریقا ویمنز نے دوسرا ون ڈے میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی— فوٹو: جنوبی افریقا
جنوبی افریقا ویمنز نے دوسرا ون ڈے میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی— فوٹو: جنوبی افریقا

جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 44.2 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا آغاز خاصا مایوس کن رہا اور میزبان ٹیم 49 رنز پر 6وکٹیں گرجانے سے مشکلات میں پھنس گئی تاہم عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا نے 7 ویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 114 رنز کا اضافہ کیا جو ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کی طرف سے ساتویں وکٹ کی ریکارڈ شراکت ہے۔

عالیہ ریاض نے تین چوکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کیے۔ فاطمہ ثنا نے 87 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان ٹیم 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقی بولر نیدین ڈی کلرک نے 4 اور مازاباٹا کلاز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم نے 34 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ جنوبی افریقا ویمنز کی اننگز میں ٹیزمین برٹس چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ لارا گوڈال نے36 رنز بنائے۔

یوں جنوبی افریقا نے میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=j_yqj1xDN9Y&t=4s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں