141

گلگت بلتستان: حلقہ ایل اے 13 استور ون پر ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل شروع

گلگت بلتستان: حلقہ ایل اے 13 استور ون پر ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل شروع

گلگت بلتستان: حلقہ ایل اے 13 استور ون پر ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل شروع

گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور ون کی نشست پر پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

جی بی ایل اے 13 استور ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے جبکہ ووٹنگ کیلئے کل 56 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

جی بی ایل اے 13 استور ون کی یہ نشست پی ٹی آئی سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے  نااہل وزیراعلیٰ کے والد خورشید خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی اور پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اہم ترین امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا عنایت اللہ سمیت کل 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں