153

بیرسٹر چوہدری طیاب راشد سندھو کی قیادت میں الیکشن کراو ملک بچاو ریلی کا فیصلہ

بیرسٹر چوہدری طیاب راشد سندھو کی قیادت میں الیکشن کراو ملک بچاو ریلی کا فیصلہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بیرسٹر چوہدری طیاب راشد سندھو کی قیادت میں 14 فروری بروز منگل صبح 12 بجے الیکشن کراو ملک بچاو ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- اس موقع پر بیرسٹر طیاب راشد سندھو ، چوہدری تابشِ جٹ، مرزا عثمان بابر ایڈووکیٹ، عبداللہ خان اور سید انس نے بھی خصوصی شرکت کی،

علاوہ ازیں حلقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی- فیصلہ کیا گیا کہ ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی- اس موقع پر بیرسٹر طیاب راشد سندھو کے علاوہ چوہدری تابشِ جٹ، مرزا عثمان بابر ایڈووکیٹ، عبداللہ خان اور سید انس نے بھی حاضرین سے گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللّٰہ مورخہ 14 فروری بروز منگل دن 12 بجے چوہدری طیاب راشد سندھو کی قیادت میں الیکشن کراو ملک بچاو ریلی کو کامیاب بنایا حائے گا-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر طیاب راشد سندھو کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے کرپٹ نگران حکومت مسلط کرکے عوام پر ظلم کیا ہے، مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مقررہ مدت میں الیکشن کروائے جائیں اور انشاءاللٰہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دوتہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، عمران خان ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں