114

ملک دشمن ڈجیٹل مردم شماری، سندھ کی زمینوں کی نیلامی

ملک دشمن ڈجیٹل مردم شماری، سندھ کی زمینوں کی نیلامی

ٹھٹھہ نمائندہ
ملک دشمن ڈجیٹل مردم شماری، سندھ کی زمینوں کی نیلامی، سندھ اسیمبلی کی جانب سے سندھ کے ساحل و وسائل وفاق کے حوالے کرنے کی قراردیں پاس کر کر کے اٹھارویں آئینی ترمیم کا قتل کر کے ون یونٹ نافذ کرنے،  مھنگائی، آٹے کی قلت، پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی اسیمبلی میں ڈومیسائیل پالیسی میں تبدیلی لاکر غیر ملکیوں کو ڈومیسائل جاری کرنے، سندھ کا آرکائیو محکمہ چودھری شجاعت کے حوالے کرنے،

وفاقی اسیمبلی کے اسپیکر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی سربراہی میں نئیں صوبے بنانے کی کمیٹی تشکیل دے کر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش کرنے کے خلاف اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے عوامی تحریک کی جانب سے ریگل چوک سے کراچی پریس کلب  تک احتجاجی مارچ کیا گیا. مارچ میں ہزاروں سندھیانیوں، ھاریوں، مزدوروں، طلبہ، وکلا، اور ادیبوں نے شرکت کی. مارچ کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار ، مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار،

مرکزی نائب صدر حورالنسا پلیجو، ایڈووکیٹ ساجد حسین مھیسر، مرکزی رہنما عبدالقادر رانٹو، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر سبھانی ڈاھری، سندھی ھاری تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر دلدار لغاری، سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی صدر عاطف ملاح، سندھی گرلس اسٹوڈنٹ تحریک کی مرکزی صدر ساجدہ پرھیاڑ، عوامی علمی ادبی فورم کے مرکزی آرگنائزر ایڈووکیٹ ادریس لغاری، سندھی مزدور تحریک کے مرکزی صدر حاجی خان سموں اور دیگر رہنماؤں نے کی. عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار نے کہا

کہ آمریکی سامراج پاکستان کو بھی افغانستان کی طرح دہشتگردی کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے. افغانیوں کے لئے پاکستان کی سرحدیں کھول کر ان کو اسلحہ، منشیات اور  ڈالروں کی اسمگلنگ کی اجازت دینے والے امریکہ کی نوکر ہیں. وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی نے ایک گہری سازش کے تحت سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی شروعات کر دی ہے. جس کے تحت پہلے مرحلے میں لاکھوں افغانیوں، برميوں،

بہاریوں اور دنیا کی دوسرے دہشتگردوں کو سندھ میں آباد کیا جا رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کسی اور ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ اس میں لاکھوں غیر ملکیوں کو آباد کیا جائے اور اپنے ملک کے اصل باشندوں اور تاریخی حیثیت رکھنے والی اقوام کے اوپر مسلط کر کے ان کی تاریخی حیثیت ختم کر دے. لال جروار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سندھی قوم کی نسل کشی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔  ایک طرف درہائے سندھ پر ڈیمز، کینالز بنا کر سندھ کا پانی روکا گیا، سندھ کی زراعت کو تباہ و برباد کیا گیا،

دوسری طرف سیلاب سے لوگوں کی فصلیں اور تمام تر جمع پوجی بہہ گئیں، اور تیسری طرف سندھ کے اہم شہروں میں سندھیوں کی قدیمی وسندیوں کو مسمار کر کے شہروں کو سندھیوں سے خالی کرواکہ غیر ملکیوں اور دہشت گردوں کا شہروں پر قبضہ کروایا جا رہا ہے. جس کے نتیجے میں سندھی عوام معاشی طور پر پیچھے دھکیل گئی ہے۔ لال جروار نے مزید کہا کہ ملک کے حکمران یہ کان کھول کر سب لیں

کہ سندھ َپاکستان میں 1940 کی قرارداد کے تحت شامل ہوئی تھی. اور وہ ہی قائداعظم کا پاکستان تھا. جو بدقسمتی سے آج تک قائم نہیں ہو سکا. ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ 1940 کی قرارداد کی اصل روح مطابق قائم کیا جائے.
عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار کی لالچ میں سندھ کے ساحل اور وسائل وفاق کے حوالے کر دے ہیں. ہم یہ عظیم الشان مارچ کرکے وفاق اور سندھ حکومت کو  پیغام دینے آئے ہیں کہ سندھ کی زمینوں، ساحل اور تمام وسائل کے وارث ہم ہیں. سندھ کے کروڑوں لوگ زمینوں اور وسائل کے وارث ہیں. پیپلز پارٹی کو سندھ کی زمین اور وسائل نیلام کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے.

عوامی تحریک کی مرکزی نائب صدر حورالنسا پلیجو نے کہا کہ زرداری مافیا اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر سکتی ہے.  وفاق میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی نے سندھ کو جان بوجھ کر ڈبویا. اور سیلاب متاثرین کے نام پر اربوں ڈالرز کے فنڈ اور قرضے ہڑپ کیے.  عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد حسین مھیسر نے کہا کہ وفاقی حکومت میری ٹائم زونس بل 2022 پاس کر کے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی ہے. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اس غیر آئینی بل کا نوٹس لیکر آئین توڑنے والے نام نہاد نمائندوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے.  سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر سبھانی ڈاھری نے کہا

کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے وسائل اور زمین وفاق کے حوالے کر کے غیر اعلانیہ مارشل لا لگایا ہے. سندھیانی تحریک نے ضیائی مارشلا کے خلاف بھرپور تحریک چلائی اور اب زرداری مارشل لا کو ختم کر کے جمہوریت کی بحالی کے لئے نکلے ہیں. سندھی ھاری تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر دلدار لغاری نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے زراعت تباھ کردی ہے تا کہ سندھ کے لوگ غربت سے تنگ ہوکر اپنی زمین غیروں کے ہاتھ بھیج دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں