181

سندھ تہذیب و تمدن میں ماں جیسی حیثیت رکھتی ہے اور سندھ کو ہزاروں سال پرانی تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ سینیٹر سسئ پلیجو

سندھ تہذیب و تمدن میں ماں جیسی حیثیت رکھتی ہے اور سندھ کو ہزاروں سال پرانی تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ سینیٹر سسئ پلیجو

ٹھٹھہ (رپورٹ امین فاروقی)سندھ تہذیب و تمدن میں ماں جیسی حیثیت رکھتی ہے اور سندھ کو ہزاروں سال پرانی تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ سینیٹر سسئ پلیجو سندھی لوگ اپنے ثقافت سے پیار کرتے ہیں ، جس وجہ سے دنیا بھر میں سندھی ثقافت کو اہمیت حاصل ہے ۔ پریس کلب ٹھٹہ میں شہید مخدوم معین الدین ٹھٹوی لائبریری کے احاطے میں منعقدہ سندھ ثقافتی مچ کچھری سے خطاب
تفصیلات کیمطابق پریس کلب ٹھٹہ کے شہید مخدوم معین الدین ٹھٹوی لائبریری کے احاطے میں مچ کچھری منعقد کی گئ جہاں بڑی تعداد میں معززین شہر ، صحافی ، وکلا ، ادیب ،دانشور و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو اس وقت
مشکلات کا سامنا ہے ، گزرے سیلاب سے تباہ کن نقصانات برداشت کئے ، متاثرین اب بھی پرسان حال ہیں ، اسکے باوجود سندھی عوام اپنی ثقافت کو نہی بھولے اور اسے شاندار انداز سے منارہے ہیں جو محب وطن ہونے کی ایک دلیل ہے ، سسئ پلیجو نے کہا کہ سندھ ہماری ماں ہے ، اور ٹھٹھہ شہر ایک قدیمی تاریخ کا حامل ہے ، جام نظام الدین سموں اور دولھ دریا خان نے غیر وطن سے جسطرح بہادری سے مقابلہ کیا

اور تاریخ رقم کی اسکی مثال کہیں نہی ملتی سندھ کے اس تاریخی شہر ٹھٹہ پر جو حملہ ہوا تھا اور یہاں قائم کتب خانوں کو جلایا گیا تھا ان حالات میں سندھی مقامی لوگوں نے جواں مردی سے سامنا کیا اور غیروں کو شکست دی ، اپنی تاریخ کے قومی ہیروز اور عظیم کرداروں شہید شاہ عنایت ، مخدوم بلاول ، شہید ذوالفقار علی بھٹو ، رسول بخش پلیجو ، شہید بینظیر بھٹو و دیگر علمی ادبی انقلابی کرداروں کو خراج پیش کرتے ہیں

، پریس کلب ٹھٹہ کا ثقافت اور مچ کچھری منانا ایک قابل تعریف عمل ہے یہاں صحافیوں نے ہمیشہ اپنا کردار نبھایا ہے ایسے میں وفات کرے صحافیوں عثمان میمن ، شہید یار محمد جلالانی ، نواز میمن ، اور مرحوم خالد لطیف میمن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ سندھ کی بات کی اور جدوجہد کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں