130

یوم دفاع کے موقع پر ماڈل ہائ اسکول دھابیجی ، گرلز اسکول گھارو سمیت دی ایجوکیٹرز کیمپس دھابیجی میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد

یوم دفاع کے موقع پر ماڈل ہائ اسکول دھابیجی ، گرلز اسکول گھارو سمیت دی ایجوکیٹرز کیمپس دھابیجی میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی)
یوم دفاع کے موقع پر ماڈل ہائ اسکول دھابیجی ، گورنمنٹ گرلز اسکول مکلی ، گورنمنٹ بوائز اسکول مکلی ، گرلز اسکول گھارو سمیت دی ایجوکیٹرز کیمپس دھابیجی اور ملت اسکول دھابیجی میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد ، افواج پاکستان کو خراج پیش کیا گیا گورنمنٹ بوائز اسکول مکلی کے طلباء و اساتذہ نے ریلی نکالی جو قریب ہی سیلاب متاثرین کے کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی ، جہاں موجود آرمی جوانوں کیساتھ ملکر خراج پیش کیا گیا

تفصیلات کیمطابق یوم دفاع کے موقع پر ماڈل ہائ اسکول دھابیجی کی ہیڈ مس نسرین سید ، کی نگرانی میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جہاں طلباء نے افواج پاکستان کو خراج پیش کیا ، علاوہ ازیں ٹھٹھہ میں گورنمنٹ بوائز اسکول مکلی کے طلباء نے ہیڈ ماسٹر غلام نبی خشک ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید سومرو ، سماجی رہنما حمیرا علی ، کی قیادت میں سلام پاک فوج ریلی نکالی گئی جو قریب ہی سیلاب متاثرین پاک آرمی ریلیف کیمپ پہنچی جہاں لیفٹیننٹ حسن اور دیگر جوانوں کیساتھ ملکر یوم دفاع منایا اور خراج پیش کیا
دوسری جانب گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں ہیڈ مس یاسمین انڑ کی زیر نگرانی شاندار تقریب منعقد ہوئی جہاں ملی نغمے قومی ٹیبلو پیش کئے گئے ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گھارو میں ہیڈ مس نسرین پلیجو کی نگرانی میں بھی یوم دفاع پاکستان منایا گیا طالبات نے تقاریر کرتے ہوئے ملک و قوم کی دفاعی صلاحیت آرمی کو خراج پیش کیا ، دی ایجوکیٹرز کیمپس دھابیجی اور ملت ہائر سکینڈری اسکول نے بھی مس رباب جہاں اور افشاں پروین انصاری کی رہنمائی میں قومی دن دفاع پاکستان پر روایتی تقریب منعقد کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں