131

پولیس وہ واحد ادارہ ہے جس سے عوام کے براہ راست تعلقات ہیں او رپولیس خوش قسمت ہے،جلیل عمران خان غلزئی

پولیس وہ واحد ادارہ ہے جس سے عوام کے براہ راست تعلقات ہیں او رپولیس خوش قسمت ہے،جلیل عمران خان غلزئی

خانیوال03ستمبر22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی نے کہا ہے کہ پولیس وہ واحد ادارہ ہے جس سے عوام کے براہ راست تعلقات ہیں او رپولیس خوش قسمت ہے کہ اللہ نے اپنے بند وں کی خدمت کیلئے ہمیں اعزاز بخشا ہے لہذا ضروری ہے کہ پولیس اہلکار اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں تھانو ں پر آنیوالے سائلین کو عزت اور احترام دیں اور ان کے مسائل کو سن کر فوری میرٹ پر حل کریں

تاکہ عوا م کو جو پولیس سے ناروا رویے کی شکایت ہے اس کا ازالہ کیا جاسکے اور عوام اور پولیس میں جو فاصلے ہیں ان کو کم کیا جاسکے اور شہری بھی درخواست گذارتے وقت صرف ان لوگوں کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست دیں جنہوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہوتی ہے بسا اوقات لوگ اپنی ذاتی رنجش کی بناء پر جھوٹی درخواستیں گذارتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکتی

کیونکہ کسی بھی وقوعہ یا معاملہ کی تصدیق ض روری ہوتی ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور پولیس افسران وا راہلکار لوگوں کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے کر اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں سائلین کی درخواستوں کی سماعت کے دوران کیا۔ڈی پی او نے سائلین کے مسائل وشکایات سنیں اورمتعلقہ افسران کو میرٹ پر مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں