188

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کے احکامات اورگائیڈ لائن کی روشنی میں تھانہ تلمبہ پولیس کی اہم کاروائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کے احکامات اورگائیڈ لائن کی روشنی میں تھانہ تلمبہ پولیس کی اہم کاروائی

خانیوال03ستمبر22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کے احکامات اورگائیڈ لائن کی روشنی میں تھانہ تلمبہ پولیس کی اہم کاروائی‘ایس ایچ او تھانہ تلمبہ شعبان خالد گورایہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر423/22بجرم 365کا ریکارڈیافتہ مفرورملزم شاہد ندیم کو گرفتارکرلیا۔

ڈی پی او کی جانب سے پولیس ٹیم کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اورنقد انعامات سے نوازاگیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے مقدمہ نمبر423/22بجرم 365ت پ تھانہ تلمبہ کے ملزم کی گرفتاری اورمدعیان کو ہرصورت انصاف فراہم کرنے کے لیے کرائم فائٹرانسپکٹرمہرسعیداحمد‘ایس ایچ اوتھانہ تلمبہ شعبان خالد گورایہ اورسب انسپکٹر سعدبن سعید کو اپنے آفس بلایا اورریکارڈیافتہ ملزم شاہدندیم ولد علی حسن قوم تگہ سکنہ محلہ سندھی گیٹ تلمبہ کی گرفتاری بارے احکامات دئیے اورضروری گائیڈ لائن دی

جس کی روشنی میں انسپکٹرمہرسعید‘سب انسپکٹرشعبان خالد گورایہ اورسب انسپکٹرسعدبن سعید نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کرجدید ٹیکنالوجی اوراپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاکر مفرورریکارڈیافتہ ملزم کو پشاورسے گرفتارکرلیا اس سلسلہ میں معززین علاقہ تلمبہ اورمدعیان نے ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گدستے اورپھولوں کے ہارپہنائے

اورڈی پی او کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اعترف میں کہاکہ آپ کی بطورڈی پی او ضلع خانیوال میں تعیناتی یہاں کے عوام کے لیے باعث فخرہے‘آپکی سربراہی میں جہاں خانیوال پولیس کی استعدادکارمیں واضح بہتری نظرآرہی ہے وہیں سنگین نوعیت کی وارداتوں کو بھی ٹریس کیا گیا اوریہ آپ ہی کی محنت‘کوشش اورفرضی شناسی کا نتیجہ ہے کہ ہمیں انصاف ملااورمفرورملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب پولیس ایک نڈر او رانتھک فورس ہے

جس نے ہمیشہ ڈسپلن کی پاسداری کی ہے‘خانیوال پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں کسی بھی جرائم پیشہ کو اس بات کی ہرگز اجاز ت نہیں دونگا کہ وہ عوام کے جان ومال کو نقصان پہنچائے ایسے عناصر کو کچل دیا جائیگا اور انہیں سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ مظلوم پر ظلم ڈھانے والا میرے نزدیک کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

بعدازاں انہوں نے انسپکٹرمہرسعیداحمد‘ایس ایچ او تھانہ تلمبہ سب انسپکٹرشعبان خالد گورایہ اورسب انسپکٹرسعدبن سعید کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سر ٹیفکیٹ اورنقدانعامات تقسیم کیے۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیساتھ ساتھ قتل‘اقدام قتل‘رابری‘ڈکیتی‘چوری ودیگر کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں یقینی بنائیں‘ اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں جلدازجلد قانونی شکنجے میں جکڑاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں