221

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار کچھی کے ہمراہ دیہی مرکز مال قانونگوئی ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار کچھی کے ہمراہ دیہی مرکز مال قانونگوئی ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ کیا

جہانیاں/خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے تحصیلدار طاہر عباس خان کچھی کے ہمراہ دیہی مرکز مال قانونگوئی ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی ،ریکارڈ کی چھان بین کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے انچارج دیہی مرکز مال پٹواری محمد یوسف سہو کو ہدایت کی

کہ وہ کاشتکار بھائیوں کو بروقت سہولیات فراہم کریں تاکہ کاشتکار بھائیوں کی زمین کا انتقال، فرد کا اجراء ، آن لائن شفاف نظام اور کوائف اور بائیو میٹرک ڈیٹا کا اندراج فوری فراہم کیا جائے . دورے کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس دوران نمبردار رانا شبیر احمد، سماجی شخصیت مسعود نظامی اور خالد سہو موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں