223

ٹھٹھہ:مویشی مال میں مہلک وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

ٹھٹھہ:مویشی مال میں مہلک وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)مویشی مال میں مہلک وائرس تیزی سے پھیلنے لگا جسکے سبب گائے مال تیزی سے مرتا جارہا ہے مالکان کو لاکھوں کے نقصان کا سامنا ہے جانوروں سے متعلق ادارہ و منسلک ضلع انتظامیہ غائب سندھ بھر کی طرح ٹھٹھہ کے کوہستانی علاقوں اور ساحلی پٹی میں واقع دھابیجی ،

گھارو ، گجو ، غلام اللہ ور ، اور میرپور ساکرو سمیت جنگ شاہی جھمپیر مالماڑی میں بھی مویشیوں میں چمڑے کی بیماری تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اب گائے مال تیزی سے مرنے لگا ہے جسے مالکان کو لاکھوں کا خسارہ ہورہا ہے اس حوالہ سے متاثرین نے لائیو اسٹاک محکمہ کے وزیر عبدالباری پتافی سے اپیل کی ہے کہ وہ توجہ دیتے ہوئے ٹیموں کو بھیجے تاکہ مزید مویشی مال مرنے سے بچ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں