229

ٹھٹھہ: زیبسٹ کے ہیڈ آفس میں زیب ٹیک اور انڈس ایجوکیشن فائونڈیشن کے درمیاں اساتذہ کی تربیت کے لئے یاداشت نامے پر دستخط

ٹھٹھہ: زیبسٹ کے ہیڈ آفس میں زیب ٹیک اور انڈس ایجوکیشن فائونڈیشن کے درمیاں اساتذہ کی تربیت کے لئے یاداشت نامے پر دستخط

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف) معروف سماجی رہنما اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( زیبسٹ) کے ایڈوائیزر ڈاکٹر سلیمان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں پرائمری تعلیم کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور پرائمری تعلیم مادری زبان میں انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیبسٹ کے ہیڈ آفس میں زیب ٹیک اور انڈس ایجوکیشن فائونڈیشن کے درمیاں اساتذہ کی تربیت کے لئے یاداشت نامے پر دستخط کے موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

۔ انڈس ایجوکیشن فائونڈیشن کے اساتذہ کو زیب ٹیک کے ماہرین تربیت دیں گے۔ یاداشت نامے پر زیب ٹیک کی ڈائریکٹر وحیدہ مہیسر اور انڈس ایجوکیشن فائونڈیشن کے صدر امیر ابڑو نے دستخط کیئے اور زیب ٹیک کو چیک بھی پیش کیا۔ اجلاس میں زیبسٹ کے سیکریٹری سہیل اکبر شاہ فنانس سیکریٹری ظہور احمد شجرہ جبکہ انڈس ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے عطیہ دائود۔ عاجز جمالی۔ ریحا ملک۔

وحید کھوسو بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سندھ کے دیہی علاقوں میں بچیوں کی تعلیم۔ اور تعلیم کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور سندھ کے دیہی علاقوں میں مشترکہ پروجیکٹس شروع کرنے پر بھی مشاورت کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں