169

ٹھٹھہ :جمعیت علماء اسلام کے زیراھتمام مدرسہ نورالاسلام محمدیہ ور شھر ٹھٹھہ میں تاریخ ساز جلسے کا انعقاد

ٹھٹھہ :جمعیت علماء اسلام کے زیراھتمام مدرسہ نورالاسلام محمدیہ ور شھر ٹھٹھہ میں تاریخ ساز جلسے کا انعقاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)جمعیت علماء اسلام کے زیراھتمام مدرسہ نورالاسلام محمدیہ ور شھر ٹھٹھہ میں تاریخ ساز جلسے کا انعقاد، جلسے سے جے یو آئی سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو و دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امام سیاست مولانا فضل الرحمن صاحب نے تو عمران خان کو رلا دیا ہے، خان کے دن گنے جاچکے ہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آج کی گفتگو بھی ایسی ہے جیسے ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر اور قرضہ نہ لینے والی باتیں، عمران جو بولتا ہے غلط بولتا ہے،

آج اس کا کہنا کہ اراکین میرے ساتھ ہیں یہ غلط ہے، اپوزیشن کے پاس 172 سے بھی ممبران زائد ہیں عمران خان سے لڑائی اقتدار کی نھیں، ملک کی ہے وہ بیرون کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہے، معیشت کا بیڑہ غرق کیا، ڈالر آسمان تک پہنچا دیا، کشمیر بیچ دیا، قوم کو لنگر خانہ تک پہنچا دیا، اب وقت آں پہنچا ہے کہ قوم کو اس جھوٹے مکار سلکٹیڈ اور نااہل و نالائق سے نجات دلوائی جائے، انہوں نے مزید کہا

کہ مولانا فضل الرحمان صاحب قوم کی امید تھے! ہیں! اور رہیں گے! مولانا کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالیں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سندہ کے وسائل، جزائر، زمینوں کی چوکیداری بھی ہم کریں گے تو میرٹ پر نوجوان کو روزگار بھی ہم دلوائیں گے، نمرتا ہو یا نوشین اس کے خون سے انصاف کریں گے، ساٹھ لاکھ تعلیم سے محروم بچون کو اسکول بھیجیں گے،

غریب کو اسپتال میں مفت علاج کو یقینی بنائیں گے، عوام ھمارے ساتھ ہم ہے انشاءاللہ اللہ کی مدد سے عوام کی طاقت سے پاکستان اور سندھ میں قوم کو جمعیت علماء اسلام کی صورت میں متبادل قوت فراہم کریں گے اس موقعہ پر مولانا محمد عیسی سمون، قاری کامران، مولانا عبدالخالق پٹھان و دیگر نے خطاب کیا،

جب کہ ضلعی و تحصیلی رہنما مولانا عبدالوھاب بلوچ، مولانا سلیم عاطف، مولانا محمد انور چانڈیو، مولانا غلام نبی خشک، مولانا محمد حسن ٹھینگو، مولانا شکیل چانڈیو، مولانا سلمان فارسی، جب کہ مقامی رہنما مولانا اسداللہ، مولانا منظور چانڈیو، محترم یعقوب تنیو و دیگر شریک تھے ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں