226

علیم خان جہانگیرترین سے ملنے لندن پہنچ گئے، نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع

علیم خان جہانگیرترین سے ملنے لندن پہنچ گئے، نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان جہانگیرترین سے ملنےکے لیے لندن پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان  جہانگیرترین  سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پربات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ علیم خان کی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی رخصتی کی صورت میں علیم خان اور ن لیگ کی جانب سے مشترکہ وزیراعلیٰ لایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما نئی سیاسی جماعت پربھی مشاورت کریں گے، فی الوقت جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کسی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہوگا، اگلے عام انتخابات میں جہانگیر ترین اور علیم خان بڑے سیاسی اتحاد کاحصہ ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر آئندہ الیکشن میں جہانگیرترین گروپ کے رکن کے خلاف امیدوارکھڑا نہیں کیاجائےگا۔

واضح رہےکہ جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ، ادھر عثمان بزدار بھی علیم خان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

گزشتہ روز عثمان بزدار نے پرویز الٰہی کے حق میں وزارت سے دستبردار ہونے پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور وزیراعظم کو مستعفی ہونےکی پیشکش کی تھی تاہم وزیراعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=Uwt1pVAgC9E

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں