245

سابق صدررفیق تارڑ جہاندیدہ سیاستدان اور فرض شناس جج تھے، رحیم تنولی

سابق صدررفیق تارڑ جہاندیدہ سیاستدان اور فرض شناس جج تھے، رحیم تنولی

شارجہ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ(ن) شارجہ کے ڈپٹی پریس سیکریٹری عبدارحیم خان تنولی نے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی وفات پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر محمد رفیق تارڑ ایک جہاندیدہ سیاست دان اور فرض شناس جج تھے، مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ اور مخلص راہنماوں میں انکا شمار ہوتا تھا،

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کا پورا خاندان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کررہا ہے، مرحوم رفیق تارڑ کی مسلم لیگ(ن) سے وابستگی غیرمتزپزل رہی، مرحوم مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے، رحیم خان تنولی نے دعا کی کہ اللہ تعالی رفیق تارڑ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں