184

گھارو کے نیومسلم گاؤں عبد الستار شیخ، اور محمد اسماعیل شیخ میں عالم دین الشیخ مولانا محمد شریف حصاروی کا دورہ

گھارو کے نیومسلم گاؤں عبد الستار شیخ، اور محمد اسماعیل شیخ میں عالم دین الشیخ مولانا محمد شریف حصاروی کا دورہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)گھارو کے نیومسلم گاؤں عبد الستار شیخ، اور محمد اسماعیل شیخ میں عالم دین الشیخ مولانا محمد شریف حصاروی نے دورہ کیا دورے کا مقصد وہاں پر مدرسے میں پڑنے والے طالب علموں کی دینی علمی قابلیت کو دیکھنا تھا، محمد شریف حصاروی نے طالب علموں میں طائف بھی اور غریب خاندانوں میں کپڑے تقسیم کئے

اس موقع پر نیو مسلم خاندانوں کے سربراہ محمد علی شیخ نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ مولانا محمد شریف حصاروی یہاں تشریف لائے، اور ہمارے بچوں کی حوصلا افزائی کی، اور ہم شکر گزار ہیں تحریک اھلحدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ محمد عبداللہ غازی ، خلیل الرحمٰن لکھوی ، پروفیسر محمد یونس صدیقی کے جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیں یاد رکھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں