ٹھٹھہ:عوامی تحریک کے مرکزی صدر , اور دیگرکا یوکرین کے مسئلہ مشترکہ پریس بیان 241

ٹھٹھہ:عوامی تحریک کے مرکزی صدر , اور دیگرکا یوکرین کے مسئلہ مشترکہ پریس بیان

ٹھٹھہ:عوامی تحریک کے مرکزی صدر , اور دیگرکا یوکرین کے مسئلہ مشترکہ پریس بیان

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی, مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار, مرکزی رہنما اظہار دائودپوتہ اور ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ امریکی سامراج کے زیر اثر عالمی جنگی اتحاد نیٹو نے روس, چین اور ایران کا چاروں اطراف سے گھیرا کرنے کے لئے, دنیا کے مختلف ممالک میں 800 سے زائد فوجی اڈے قائم کرکے, دنیا کے خطرناک جوہری ہتھیار نسب کردئے ہیں. رہنمائوں نے کہا

کہ سامراجی اتحاد نیٹو کا وجود عالمی امن کے لئے خطرہ ہے. مشرقی یورپ میں افواج کا داعرہ بڑھا کر تیسری عالمی جنگ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں. امریکی سامراج نیٹو کے ذریعہ سے اپنے ہتھیاروں کے ذخائر میں مسلسل اضافا کرتا رہا ہے. امریکہ اور ان کے اتحادی تیسری عالمی جنگ چاہتے ہیں کیون کہ ان کا کاروبار ہی جنگیں لگا کر ہتھیار بیچنا ہے. یوکرین کا مسئلہ بھی امریکی مداخلت کی وجہ سے ابھر کر سامنے آیا ہے.

نیٹو کے اپنے دائرے کو وسیع کرنے کے عمل نے ہی روس کے لئے یوکرین میں کاروائی کرنے کا جواز پئدا کیا ہے.دنیا کی تاریخ شاہد ہے کہ بیشتر ممالک میں امریکی مداخلت جنگ و جدل کا سبب رہی ہے. امریکی اور نیٹو کی افواج نے افغانستان, عراق, شام, لبیا, اور لبنان سمیت بیشتر ممالک میں خونریزی کروائی ہے.

اور اب نیٹو کے ارکان میں اضافہ دنیا کے امن کے لئے خطرناک ہے. سامراجی اتحاد نیٹو اور آکس معاہدے دنیا میں فساد کرانے کے لئے وجود میں لائے گئے ہیں. نیٹو کے ارکان میں اضافہ ثابق روسی صدر یلسن سے کئے گئے

معاہدے کی خلاف ورزی ہے.رہنمائوں نے مزید کہا ہے کہ فیس بوک اور ٹوئٹر سمیت امریکا کے زیر اثر سوشل میڈیا کے ذریعہ سے روس پر پابندی لگا کر یکطرفہ پروپگینڈا کی جارہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں