172

ٹھٹھہ یونین کونسل دھابیجی گذشتہ ایک ماہ سے پینے کے پانی سے محروم عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے

ٹھٹھہ یونین کونسل دھابیجی گذشتہ ایک ماہ سے پینے کے پانی سے محروم عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)یونین کونسل دھابیجی گذشتہ ایک ماہ سے پینے کے پانی سے محروم عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے شہریوں کا آج سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان تفصیلات کیمطابق شہری اتحاد دھابیجی کے رہنماوں غلام مصطفے ساریو ، حاجی داوٴد شاہ خان ، حافظ سعید الرحمان ، غلام حیدر میمن و دیگر نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ہیلتھ کے کرپٹ افسران ہمارا پانی بند کرچکے ہیں

دھابیجی مارکیٹ کو آنے والی لائن مختلف فارمز ہاوسنگ زرعی زمینوں میں دبی ہوئ ہے جہاں سے شہریوں کا پانی چوری کیا جارہا ہے واٹر سپلائ کے ذمہ داران پانی کی بحالی میں غفلت بھرت رہے ہیں گذشتہ ایک ماہ سے پینے کا پانی شہریوں کو نہی مل رہا اس حوالہ سے ہر ممکن کوشش کی گئ لیکن اسکا کوئ نتیجہ نہی نکل سکا ہے اس حوالہ سے متفقہ فیصلہ کیا گیا ہیکہ آج سے بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کررہے ہیں جو تادم مرگ جاری رہے گا جب تک پینے کا پانی شہریوں کو نہی مل جاتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں