177

خانیوال اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر کا سپیشل ایجوکیشن سکول کا وزٹ

خانیوال اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر کا سپیشل ایجوکیشن سکول کا وزٹ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر نے سپیشل ایجوکیشن سکول کا وزٹ کرکے وہاں زیر تعلیم بچوں کے لئے تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا-چیف آفیسر بلدیہ خداد تارڑ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤ فیصل بھی ھمراہ تھے -پرنسپل میڈم غازیہ سحر نے اسسٹنٹ کمشنر کو سکول کے بارے میں بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے کلاس رومز کا وزٹ کیا-

سکول کے مسائل دریافت کیے اور انکو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی-انہوں نے کہا کہ سپیشل پچوں کی تعلیم و تربیت کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے-بعد ازاں انہوں نے کرکٹ اسٹیڈیم کا وزٹ کیا اور کام جلد از جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی تاکہ سپورٹس گالا کرایا جاسکے-انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ کو لیول کیا جائے اور پچ کو بھی بہتر بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں