160

خانیوال ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے ایونٹس کو رنگا رنگ اور یاد گار بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پروگرامز کو حتمی شکل دینا شروع کردیا

خانیوال ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے ایونٹس کو رنگا رنگ اور یاد گار بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پروگرامز کو حتمی شکل دینا شروع کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے ایونٹس کو رنگا رنگ اور یاد گار بنانے کے لئے پروگرامز کو حتمی شکل دینا شروع کردی-ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے اس ضمن میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو 20 فروری تک ہر صورت پلان تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے-ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا پر یکم تا 15 مارچ تک ضلعی و تحصیل سطح پر تمام قومی و مقامی کھیلوں کے مقابلے ہونگے-

سپورٹس گالا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس میں فیصلے کیئے گئے- اے ڈی سی آر عمر شیرازی ،اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی ایل جی ،چیف افسران،اور سپورٹس افسر نے اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سپورٹس گالا سے قبل ضلع بھر میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے سپورٹس گالا کے آخری تین دن جشن بہاراں کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں-

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس پبلک ویلفئیر اقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا-سلمان خان نے اجلاس میں ہدایت کی کہ پبلک ویلفئیر اقدامات کے تمام ٹاسکس کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے کبیروالا میاں چنوں میں سیوریج مسائل حال کرنے کے لئے خانیوال سے مشینری بھجوائی جائیگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں