195

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان کا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور ایکسئین ہائی ویز کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان کا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور ایکسئین ہائی ویز کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی خصوصی کاوشوں سے شہر میں سڑک کے رکے کام کا دوبارہ آغاز ہوگیا- ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور ایکسئین ہائی ویز کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ انہوں نے 4 اعشاریہ سترہ کلومیٹر دوریہ سڑک پر پیدل چل کر کام چیک کیا

ایکسئین اور کنٹریکٹر کو سڑک میں پائے جانے والے نقائص فوری دور کرنے کا حکم دیا-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں یہ اہم منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے منصوبہ میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا-انہوں نے کہا کہ سڑک کا کام جلد مکمل کیا جائے

تاکہ شہریوں کو آمدورمت میں مشکلات کا خاتمہ ہوسکے-انہوں نے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوادیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں