232

خانیوال ڈپٹی کمشنر کا صفائی، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینےکے کیلئے میاں چنوں شہر کا دورہ

خانیوال ڈپٹی کمشنر کا صفائی، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینےکے کیلئے میاں چنوں شہر کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر سلمان خان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کیساتھ تحصیلوں کو سنوارنے کا ٹاسک بھی دیدیا- ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلہ میں صفائی، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینےکے کیلئے میاں چنوں شہر کا دورہ کیا-اے ڈی سی آر عمر شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر بھی ان کے ہمراہ تھے

– ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن پارک وزٹ کے دوران تزئین و آرائش کرانے کا حکم بھی دیا-انہوں نے ملتان لاہور روڈ پر سٹریٹ لائٹس تنصیب اور ٹراماسنٹر کا کام چیک کیا اور عوامی فلاح کے دونوں پراجیکٹس پر کام تیز کرنے بارے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں انہوں نے ماڈل بازار کے قیام کے لئے مجوزہ سائٹ بھی وزٹ کیں رمضان فلور ملز کے اچانک معائنہ کے دوران کوٹہ کی گندم سے آٹے کی تیاری،سپلائی اور معیار چیک کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں