315

تحریک انصاف ضلع حافظ آباد کی اہم مینٹگ

تحریک انصاف ضلع حافظ آباد کی اہم مینٹگ

پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد سے)پنڈی بھٹیاں:سکھیکی منڈی میں تحریک انصاف ضلع حافظ آباد کی اہم مینٹگ ہوئی۔مینٹگ چوہدری عدیل بھٹی سکھیکی گاؤں میں ان کے ڈیرے پر ہوئی۔مینٹگ میں ایم این اے چوہدری شوکت علی بھٹی،کوآرنیڑ چوہدری سکندر علی بھٹی،ساپوت برجدارا ضمیرالحسن بھٹی،احسان اللہ بھٹی کھڑرانی،چوہدری شاہد مانیکا اور رہنما پی ٹی آئی سکھیکی خاور سہیل خالد سیمت دیگر قائدین شامل تھے۔

مینٹگ کا اہم ایجنڈا 18فروری بروز جمعہ کو منڈی بہاؤالدین میں ہونے والا پاور شو تھا مینٹگ میں اعلیٰ قیادت نے علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی۔ایم این اے چوہدری شوکت علی بھٹی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم دس ہزار سے زائد لوگوں کے ساتھ ریلی کی شکل میں حافظ آباد سے منڈی بہاؤالدین روانہ ہو گے

اور اپنے لیڈر کا پرجوش استقبال کرے گے اور بہت جلد ہمارا لیڈر وزیراعظم عمران خان حافظ آباد میں تشریف لائے گے میں حافظ آباد کی عوام کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہم کو پیار و محبت دیتے ہیں اور ہماری آواز پر لبیک کرتے ہوئے حاضر ہو جاتے ہیں انشاءاللہ عوام کا ٹھاٹھا مارتا ہوا سمندر ریلی کی شکل میں منڈی بہاؤالدین جلسہ گاہ پہنچے گا

اور اس جلسے کو کامیاب کرے گا۔رہنما پی ٹی آئی سکھیکی منڈی خاور سہیل خالد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری قیادت میں سکھیکی منڈی سے ریلی نکالی جائے گی اور اپوزیشن دیکھے گی کہ کیسے جلسے کیے جاتے ہیں بے شک عوام پر مہنگائی کا بھوج ہے لیکن عوام کی سپورٹ اور ووٹ عمران خان کو ہی ہے۔انشاءاللہ ہم منڈی بہاؤالدین میں ہونے والے جلسے کو کامیاب کرے گے اور اپنے لیڈر عمران خان کا پرجوش استقبال کرے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں