149

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی مکمل

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی مکمل

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی مکمل کرکے چالیس یونین کونسل پانچ ٹاؤن کمیٹیز اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل حلقہ بندیوں کی غیر حتمی فہرست جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عذرہ مہیسر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے تحت ضلع کے اندر بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی مکمل کرکے شروعاتی فہرستیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں آویزاں کردی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع کے اندر بلدیاتی انتخابات کیلئے کونسلز کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

تمام یونین کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹی اور وارڈز کا تعداد سندہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رکھی گئی ہیں. ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عذرہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 17 فروری تا 04 مارچ 2022 تک ریجنل الیکشن کمشنر /ڈیلمیٹیشن اتھارٹی ٹھٹھہ ڈویژن کے دفتر میں جمع کرائے جا سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں