145

ٹھٹھہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)جناح پبلشر کے مالک اور سینئیر صحافی محسن بیگ کے ادارے پر چھاپہ اور گرفتاری کیخلاف ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی پریس کلبز کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوئے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام پریس کلب ٹھٹھہ اور دھابیجی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ میں صحافیوں و سول سوسائٹی نمائندوں نے شرکت کی ضلعی صدر خدابخش بروہی ، مقصود احمد جوکیو اور امین فاروقی کی قیادت میں ٹھٹھہ و دھابیجی پریس کلبز پر مظاہرے کئے گئے جہاں مظاہرین نے سخت نعرہ بازی کے ساتھ کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملک بھر کے صحافی غیر محفوظ ہیں سندھ اور پاکستان کے دیگر شہروں خصوصاً اسلام آباد کی سرزمین حق گوہ صحافیوں کے لئے تنگ کر دی گئ ہے

اختلاف رائے ہر ایک کا حق ہے صحافی اور حکومتی نمائندہ کے مابین تلخ جملوں یا حق گوئ کی بناء پر کسی ادارے کو بیچ میں نہی آنا چاہئے تھا جسطرح کا ماحول بناکر ادارہ جناح پریس پر دھاوا ڈالا گیا اسکی بدترین مثال دنیا میں کہیں نہی

ملتی صحافی معاشرہ کا معزز کردار ہے اسے اسطرح زودوکوب کرنا اور بغیر کسی سرکاری لیٹر کے سول کپڑوں میں عیاں اسلحہ کے ساتھ آنا دور حساس مزید تشویشناک عمل ہے ان حرکات سے آزاد صحافت کا نعرہ ڈھونگ بن چکا ہے اس موقع پر اقبال جاکھرو ، وہاب شیخ ، شبیر بھٹی ، سیف الملوک شاہ ، مشتاق بھنبھرو و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں