326

اسلام آباد: پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کی اقرار الحسن پر حملہ کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کی اقرار الحسن پر حملہ کی مذمت

اسلام آباد ( بیوروچیف ) پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ نجی ٹی وی کے پروگرام سرے عام کے اینکر پرسن اقرار الحسن کو رشوت خور افسر کے خلاف پروگرام کرنے پر برہنہ کرنے ویڈیو بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ اور پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ مطالبہ کرتی ہیں کے زمہ داروں گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت کروائی کی جائے ، مافیہ کا مظبوط ہونا حکومت اور اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

۔ پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کی مرکزی کابینہ ، مرکزی چیئرمین سید مجتبیٰ بخاری، وائس چیئرمین شہزاد خان سلیمان خیل ، مرکزی صدر خاور علی بخاری ، صدر خواتین تین ونگ حیاء خان ، مرکزی ترجمان جہانگیر خان پاشا ، چیف آرگنائزر سفیر اختر عباسی ،عائشہ ارشاد نائب صدر خواتین ونگ، مرکزی کوارڈینیٹر علی جان اور پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کے دیگر عہدیداران و ممبران نے اقرار الحسن پر ہونے والے تشدد پر کہا ہے

کہ اداروں کے زمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ، لیکن جب مافیہ کو بے نقاب کرنے پر صحافی غیر محفوظ ہو گے جو کہ ملک کے لیے خطرناک ہے، پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کے فورم سے اقرار الحسن پر حملہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں