249

خانیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر شیرازی کا دیہی مرکز مال کا اچانک معائنہ،عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور دستاویزات کے اجراء کا بھی جائزہ لیا

خانیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر شیرازی کا دیہی مرکز مال کا اچانک معائنہ،عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور دستاویزات کے اجراء کا بھی جائزہ لیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں قائم 129 دیہی مراکز مال پر عوام کو ان کی دہلیز پر ریونیو سے متعلقہ خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے

-سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے ان مرکز مال کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے-انہوں نے یہ بات دیہی مرکز مال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اس موقع پر عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور دستاویزات کے اجراء کا بھی جائزہ لیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں