229

ایس ایچ او مہتاب اسلم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی قابل تعریف، تبادلہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں

ایس ایچ او مہتاب اسلم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی قابل تعریف، تبادلہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ) ایس ایچ او مہتاب اسلم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی قابل تعریف، تبادلہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں،کنیلی یوتھ کے ماہانہ اجلاس میں تبادلہ کے اقدام کی پرزور مخالفت، یوتھ کی احکام بالا سے نظر ثانی کی اپیل تفصیلات کے مطابق کنیلی یوتھ نے اپنے ماہانہ اجلاس میں چکسواری پولیس کےمنشیات کے خلاف ہونے والی بڑی کاروئی کو خوب سراہا ہے مگر ساتھ ہی ایس ایچ او کو اس کاروائی کے انعام میں شیلڈ و سرٹیفکیٹ دینے کے بجائے ٹرانسفر آرڈر تھمانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے

اور پولیس کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفر آرڈر پر نظرثانی کی جائے اور ایس ایچ او مہتاب اسلم کو چکسواری میں ہی تعینات رکھا جائے تاکہ وہ علاقے سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں اس موقع پر مقررین نے مزید کہا کہ معاشرہ اس وقت منشیات فروشوں سے بھرا پڑا ہے

اور نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے والے پولیس ملازمین کو انعام کے بجائے تبادلوں کی سزائیں ملیں یہ قابل قبول نہیں لہذا حکام بالا اپنے حکم پر نظرثانی کریں تاکہ کہ علاقے میں مشیات کا قلع قمع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں