167

ہارون آباد کرکٹ پاکستان کا قومی کھیل ہے اس کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کروں گا، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمن

ہارون آباد کرکٹ پاکستان کا قومی کھیل ہے اس کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کروں گا، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمن

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) جناح اسٹیڈیم المعروف ہائی اسکول گراؤنڈ ہارون آباد میں ایچ پی ایل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا افتتاحی میچ ہارون آباد بولز اور ہارون آباد بلاسٹر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ، صدر بار ایسوسی ایشن چوھدری نوید بھٹہ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک خالد فاروق تھے اس موقع پر چودھری اعظم ایڈووکیٹ،

عثمان خالد ایڈووکیٹ اور دیگر احباب بھی انکے ہمراہ موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان بلوچ نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے معاشرے کو بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں تندرستی ہزار نعمت سے کم نہیں ہے کھیلوں کے فروغ کیلئے

اور شہریوں کےلیئے میری خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد نویدبھٹہ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کےلئے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے گراؤ نڈ آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے کھیلوں کے فروغ کیلئے وکلاء برادری کا تعاون ہمیشہ ساتھ رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں