167

ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی

ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی- انہوں نے ریچ ایوری ڈور ٹیموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے کبیروالا کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کے افسران اور ٹیم انچارجز سے میٹنگ کی

-انہوں نے تحصیل کبیروالا میں ویکسینیشن کی رفتار پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر نہ کرنے والوں کو کارروائی کے لئے تیار رہنے کا عندیہ دے دیا-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں 14 فروری تک مقررہ ٹارگٹ کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے ویکسینیشن نہ کرانے والے شہری بھی ٹیموں سے تعاون کریں- اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید،سی ای او ہیلتھ اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او بھی ہمراہ تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں