181

ٹھٹھہ پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے زیر انتظام کشمیر کرکٹ سیریز پروگرام کا انعقاد سید الطاف حسین شاھ شیرازی کی خصوصی شرکت

ٹھٹھہ پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے زیر انتظام کشمیر کرکٹ سیریز پروگرام کا انعقاد سید الطاف حسین شاھ شیرازی کی خصوصی شرکت

( ٹھٹھہ نمائندہ) تفصیلات کے مطابق پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے زیر انتظام کشمیر کرکٹ سیریز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں امن کے سفیر سید الطاف حسین شاھ شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پروگرام کے بعد واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو واضح پیغام دینا چہتا ہوں اگر اسی طرح ہندوستان نے ظلم جاری رکھا تو ہم مجبور ہو جائیں گے

اور امن کا دامن چھوڑ دینگے بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی جس طرح پامالی کی ظلم و ستم کی ایسی داستان انسانی تاریخ میں نہیں ملتی ہم اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گی کشمیر کرکٹ سیریز کا مقصد کشمیر بھائیوں کے ساتھ یکجھتی کا اظھار کرنا ہےاس تقریب میں رینجرس آفسران سمیت سول سوسائٹی

اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے اور اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں