168

ضلع خانیوال کی تمام سرکاری ہیلتھ فیسیلٹیز میں سروس ڈیلیوری بہتر کرنے کی ہدایت ،ڈپٹی کمشنر سلمان خان

ضلع خانیوال کی تمام سرکاری ہیلتھ فیسیلٹیز میں سروس ڈیلیوری بہتر کرنے کی ہدایت ،ڈپٹی کمشنر سلمان خان

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کی تمام سرکاری ہیلتھ فیسیلٹیز میں سروس ڈیلیوری بہتر کرنے کی ہدایت کردی ہے -محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر حکومت پنجاب نے پہلے مرحلہ میں ضلع میں 43 میڈیکل آفیسرز اور وومن میڈیکل آفیسرز کی ایڈہاک بنیادوں پر تقرری کے آرڈز جاری کردیئے ہیں ان ڈاکٹرز کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،تحصیل ہیڈ کوارٹر

ہسپتالوں،رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں تعیناتی سے مریضوں کو علاج معالجہ میں درہیش مشکلات کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی- انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی-ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیوہسپتال وزٹ کے دوران ٹراما سنٹر ایمرجنسی ،وارڈز،کوروبا وارڈ میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا-انہوں نے ہسپتال فارمیسی میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا اور ایم ایس کو حکومتی پالیسی کے مطابق مفت ادویات فراہمی کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر نے

اس موقع پر ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور زیر وعلاج مریضوں و ان کے ساتھ لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ضلع کی سب سے بڑی علاج گاہ ہے اس کو مزید بہتر بنایا جائے گا-انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں و عملہ کے مریضوں سے رویہ بارے شکایت نہیں ملنی چاہیئے-سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں