191

لاڑکانہ سندھ ہائی کورٹ مہھڑ واقع پیپلز پارٹی ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور دیگر عدالت میں پیش نا ہوئے

لاڑکانہ سندھ ہائی کورٹ مہھڑ واقع پیپلز پارٹی ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور دیگر عدالت میں پیش نا ہوئے

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)لاڑکانہ پیپلز پارٹی ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور دیگر نے مہھڑ واقع پر دادو ماڈل ٹرائل کورٹ کے دیئے ہوئے فیصلے کو چیلینج کرنے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ میں پٹیشن داخل کروائی تھی جس کی شنوائی سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ لاڑکانہ میں جسٹس ارشاد علی شاھ کی عدالت میں آج ہوئی جہاں پر ام ارباب چانڈیو اپنے وکیل صلاح الدین پنھور کے ساتھ پیش ہوئی

جب کہ ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور دیگر عدالت میں پیش نا ہوئے جس پر عدالت نے شنوائی 17 فیبروری تک ملتوی کردی، اس موقع پر میھڑ واقع میں متاثرہ لڑکی ام ارباب چانڈیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دادو ماڈل ٹرائل کورٹ سے جو فیصلا آیا تھا اس فیصلے کو سردار خان چانڈیو اور دیگر نے چیلینج کیا تھا اور آج اس کی شنوائی تھی ، ام ارباب نے کہا کہ میں اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوئی ہوں

اور میں چار سے پانچ گھنٹے عدالت میں موجود رہی اور مخالفین نہیں آئے، انھوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سکہر نے بھی فیصلے میں لکھا تھا کہ جان بھوج کر سردار خان چانڈیو اور دیگر ٹرائل چلنے نہیں دے رے دیر کر رہے ہیں ام رباب نے کہا نام نہاد سردار قانون سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم پر امید ہیں اور آنے والی شنوائی پر کیس کی پیروی کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں