233

ضلع مہمند۔ ریسکیو 1122 کی گزشتہ ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی

ضلع مہمند۔ ریسکیو 1122 کی گزشتہ ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی

ضلع مہمند (افضل صافی)ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو اہلکاروں نے 436 حادثات میں بروقت رسپانس دی۔انشاءاللہ ریسکیو 1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا اور ضلع مہمند کے عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی۔کنٹرول روم انچارج نے گزشتہ جنوری کی مہینے میں ریسکیو 1122کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کو پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھرمیں 436 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2025 کالز موصول ہوئی جن میں 1059 غیر ضروری کالز اور 530 معلوماتی کالز اور 436 ایمرجنسی کالز ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 369 میڈیکل، 25 روڈ ٹریفک حادثات ،06 آگ لگنے،01 گولی لگنے کی واقعات،01 کرونا اور 33 مختلف قسم کے ریکوری واقعات شامل ہیں۔ریسکیو 1122 مہمند نے 151 ریفرل ایمرجنسیوں میں بھی رسپانس فراہم کی ہے،جن میں 33 ضلع کے اندر اور 118 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور عوام میں آگاہی‌ کیلۓ ٹریننگ بھی منعقد کیں۔رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان یوسفزئی کا عوام کے نام جاری پیغام میں بتایا گیا کہ انشاءاللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا اور عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے،عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کیا جائے۔

میڈیا کوارڈینیٹر:ریسکیو 1122 مہمند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں