96

اسلام گڑھ نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری محمد ایوب کی قبضہ مافیا کے خلاف ہمراہ فورس کارروائی

اسلام گڑھ نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری محمد ایوب کی قبضہ مافیا کے خلاف ہمراہ فورس کارروائی

اسلام گڑھ( جاوید اقبال بٹ سے )نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری محمد ایوب کی قبضہ مافیا کے خلاف ہمراہ فورس کارروائی قبضہ مافیا کے سرغنہ قاضی اویس نامی شخص جس نے خالق آباد کراس میں ضلع بھمبر کے اشخاص کو سبزی و فروٹ فروخت کرنے کی آڑ میں خالق آباد کراس میں مین روڈ مسافرخانہ وہ دیگر ملحقہ جگہ پر قبضہ کرلیا تھا جس کو ایک روز قبل نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری محمد ایوب نے وارننگ دی

کہ وہ اپنا قبضہ ختم کرکے سامان سمیٹ کر لے جائیں تا حال قاضی اویس نامی ٹھیکیدار نے بھمبر کی قبضہ کرنے والی ٹیم کی سربراہی کر رہا تھا قبضہ نہ ہٹایا جس پر نائب تحصیلدار چوہدری محمد ایوب نے ہمراہ نفری پولیس قبضہ کو مسمار کرتے ہوئے رقبہ اورخالق آباد کراس میں روڈ کو خالی کروا دیا اہلیان علاقہ خالق آباد و دیگر کا تحصیلدار چوہدری محمد ایوب اور ان کی ٹیم کو قبضہ مافیا کے خلاف بروقت کاروائی کرنے پر اور قبضہ ہٹانے پر خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں