131

بڑجن رڑاہ،بڑجن لنک روڈ اور کنہٹی لنک روڈکی منظوری ممبر اسمبلی چودھری قاسم مجید نے الیکشن وعدہ پورا کردیا

بڑجن رڑاہ،بڑجن لنک روڈ اور کنہٹی لنک روڈکی منظوری ممبر اسمبلی چودھری قاسم مجید نے الیکشن وعدہ پورا کردیا

اسلام گڑھ جاوید اقبال بٹ سے * بڑجن رڑاہ،بڑجن لنک روڈ اور کنہٹی لنک روڈکی منظوری۔ممبر اسمبلی چودھری قاسم مجید نے الیکشن وعدہ پورا کردیا۔روڈز کی منظوری سے عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اسمبلی ممبر چودھری قاسم مجید کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کنیلی کو پیپلز پارٹی حلقہ نمبر دو چکسواری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے

اور بالخصوص بڑجن،دڑجن اور سہار میں پیپلز پارٹی انتہائی مضبوط تصور کی جاتی ہے۔حلقہ انتخاب کا کسی وقت یہ علاقہ پسماندہ ترین گنا جاتا تھا مگر سابق وزیراعظم چودھری عبد المجید نے یونین کونسل کنیلی کے ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی ہے اور اب چودھری قاسم مجید نے بھی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے

بڑجن رڑاہ 3کلومیٹر،بڑجن لنک روڈ 2کلو میٹر اور بڑجن کنہٹی لنک روڈ آدھا کلو میٹر کی منظوری حاصل کی ہے۔رڑاہ بڑجن جو 30سال قبل تعمیر ہوئی تھی اب ناقابل استعمال ہو چکی ہے اسمبلی ممبر چودھری قاسم مجید نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ یہ روڈ بنوائوں گا۔ساڑھے پانچ کلومیٹر روڈز کی منظوری سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور چودھری قاسم مجید کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں