308

پاکستان کی ترقی اور حقیقی جمہوریت کا تصور پی پی پی کے پاس ہے، قیصرآفریدی

پاکستان کی ترقی اور حقیقی جمہوریت کا تصور پی پی پی کے پاس ہے، قیصرآفریدی

دبئی(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی سیاسی شخصیت اور پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر قیصر خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی، ترقی، حقیقی پارلیمانیجمہوری نظام کا تصور ملک کی واحد نظریاتی جمہوری جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی پی پاکستان میں وفاق کی علامت ہے

جب بھی پی پی پی برسراقتدار آئی غریب عوام نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، قیصرخان آفریدی نے کہا کہ ان شاءاللہ بہت جلد پی پی پی جلد اقتدار میں آکر غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں