59

اسلام گڑھ وقار بگا کے خلاف پولیس گردی پر چنار پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر چوہدری امجد حسین اور جملہ عہدیداران و ممبران کی شرکت

اسلام گڑھ وقار بگا کے خلاف پولیس گردی پر چنار پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر چوہدری امجد حسین اور جملہ عہدیداران و ممبران کی شرکت

اسلام گڑھ(نامہ نگار)وقار بگا کے خلاف پولیس گردی پر چنار پریس کلب کا ہنگامی اجلاس’صحافی کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایف آئی آر درج کی گئی ہے پولیس صحافی کے ویلاگ پر حواس باختہ ہونے کے بجائے کیس پر توجہ دے اور کیس میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے۔ صحافی کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر خارج کرنے کے لیے پولیس کو سوموار تک کا ٹائم دیتے ہیں اگر ایف آئی آر خارج نہ کی گئی

تو پھر ضلع میرپور کے تمام پریس کلبوں کے باہر احتجاج کریں گے۔چنار پریس کلب کے ہنگامی اجلاس میں صحافیوں کا رد عمل۔ تفصیلات کے مطابق چنار پریس اسلام گڑھ کا ایک ہنگامی اجلاس صدر چنار پریس اسلام گڑھ چوہدری امجد حسین منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے جملہ عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی پولیس میرپور کی طرف سے ممبر چنار پریس کلب کے خلاف ایف آئی آر اور ریڈ کی بھرپور مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ صحافی نے کنول مطلوب کیس پر ویلاگ کر کے پولیس کی تفتیش پر سوالات اٹھائے تھے

جس کے بعد پولیس نے صحافی کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر درج کی اور تین تھانوں کی پولیس نے آدھی رات کو ان کے گھر ریڈ کیا جو صرف اور صرف پولیس کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ حالانکہ ان کے علم میں تھا کہ وقار بگا اسلام آباد میں ہے۔ پولیس کو اس سارے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

صحافی کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے تھا نہ کے میڈیا کی آواز کو دبانے کے لیے غیر ذمہ دارانہ اقدمات کیے جاتے صحافت ریاست کاچوتھا ستون ہے اور آزادی صحافت پر کسی ضرب کاری کو برداشت نہیں کیا جائے گا پولیس معاملات کو طول دینے کے بجائے اسے سنجیدہ لے اور صحافی پر کسی قسم کا دباو ڈالنے کی کوشش نہ کرے

وقار بگا کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کے لیے ہم پولیس کو اتوار تک کا ٹائم دیتے ہیں اگر ایف آئی آر کو واپس نہ لیا گیا تو ہم سوموار کو ضلع میرپور کے تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرا کر احتجاج کریں اور اس کے بعد آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں