250

اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر مراعات لینے والوں کامحاسبہ ضروری ہے، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر مراعات لینے والوں کامحاسبہ ضروری ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ہر دور میں دغا ہوتا رہا، ہر حکومت اور ہر نمائندے نے اوورسیز پاکستانیوں کو سہانے خواب دکھائے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے نام ان نام نہاد نمائندوں نے اپنی تجوریاں بھریں، انہوں نے کہا کہ

اوورسیز پاکستانیوں کی محرومیوں کے ذمہ دار ماضی کے وہ تمام پاکستانی ہیں جنہوں نے کسی نا کسی دور میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کی، ان افراد نے ہر دور میں حکومت پاکستان سے بھاری تنخواہیں اور مراعات لیں لیکن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے مجرمانہ چشم پوشی کی، کیپٹن عاصم ملک نے کہا

کہ ملک کے دیگر کرپٹ عناصر کیساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر مراعات لینے والے افراد کا محاسبہ وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا وزیراعظم پاکستان احتساب کا عمل اوورسیز سے شروع کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں