168

ضلع مہمند، مہمند لکڑو پولیس کی کامیاب کاروائی

ضلع مہمند، مہمند لکڑو پولیس کی کامیاب کاروائی

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند، مہمند لکڑو پولیس کی کامیاب کاروائی۔ سگے ماں باپ پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے پستول برامد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔مزید تفتیش جاری ہے
تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل فضل دیان سکنہ ادین خیل لکڑے نے اپنے سگے ماں باپ پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔ ملزم فضل دیان کے والد فضل منان سکنہ ادین خیل لکڑے نے اپنے بیٹے کے خلاف تھانہ لکڑے میں رپورٹ درج کی تھی ۔واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے ڈی ایس پی لکڑے آیاز خان کو ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ڈی ایس پی لکڑے

آیاز خان نے پولیس جوانوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی. جس میں ایس ایچ او لکڑے سردار حسین خان، اے ایس آئی شفیق خان اور اے ایس آئی آیاز خان شامل تھے۔ تشکیل شدہ ٹیم نے مختلف جدید ذرائع سے ملزم کو ٹریس کیا۔ تھانہ لکڑے کی حدود دوران گشت ملزم فضل دیان کو پکڑ کر جس کے قبضہ سے ماں باپ پر فائرنگ میں استعمال ہونے والی پستول برامد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ لکڑے منتقل کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں