تحصیل حلیمزئ کمالی میں مختلف قبیلوں کے سینکڑوں افراد نے بجلی نہ ہونے پر پولیو قطرے بچوں کو پلانے سے انکار 216

تحصیل حلیمزئ کمالی میں مختلف قبیلوں کے سینکڑوں افراد نے بجلی نہ ہونے پر پولیو قطرے بچوں کو پلانے سے انکار

تحصیل حلیمزئ کمالی میں مختلف قبیلوں کے سینکڑوں افراد نے بجلی نہ ہونے پر پولیو قطرے بچوں کو پلانے سے انکار

ضلع مہمند (افضل صافی)تحصیل حلیمزئ کمالی میں مختلف قبیلوں کے سینکڑوں افراد نے بجلی نہ ہونے پر پولیو قطرے بچوں کو پلانے سے انکار کردیا اور ڈی چوک غازی بیگ بازار کے قریب روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لیے بند کر رکھا.
مظاھرین سے ڈی سی پی خالد خان اور تحصیلدار حلیمزئ نے مزاکرات کیے مگر وہاں پر موجود مقامی مشران اور عمائدین نے موقف اختیار کیا کہ ہم کسی صورت اپنے بچوں کو پولیو قطرے نہیں پلائیں گے کیونکہ کمالی حلیمزئ کے پینتیس 35 ہزار ابادی کو بنیادی ضرورت بجلی گزشتہ ایک ہفتہ سے مکمل بند ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ ایک سال سے مسلسل جاری ہے. ہفتوں ہفتوں بجلی بغیر کسی وجہ کے غائب رہتی ہے

اور معمولی بارش یا تیز ہوا کے بعد تو بجلی دس بارہ دن نہیں آتی.جمالی حلیمزئ کے ملکان اور عمائدین نے مذاکرات کرنے والوں کو بتایا کہ لکڑو ون بجلی لائن پر گندہاب میں ماربل فیکٹریاں دن رات چالو رہتی ہیں جن سے لاکھوں روپے وصولی کی جاتی ہے اور غریب عوام بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے ہفتہ دس دن محروم رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام پینے کے پانی سے محروم ہوجاتے ہیں

اور پانی نہ ہونے سے ڈھیر سارے مسائل و مشکلات پیدا ہوتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ ہم پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جن سے دیگر بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں تو ہمارے بچوں کو پولیو قطروں کی ضرورت ہی نہیں.

اور ہم ایسے لوگوں پر کیسے یقین کرلیں جو بار بار وعدہ تھوڑ کر جھوٹ بولتے ہیں اور بجلی بحال کرنے پر ایک فیصد اختیار بھی نہیں.مظاھرین کا کہنا تھا کہ پولیو قطرے پلوانے سے ہمارا بائیکاٹ جاری رہے گا اور احتجاج کا دائرہ مزید بڑھائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں