153

عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی

عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے بعد یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بھی ڈرون حملوں کی کوشش کی تاہم عرب عسکری اتحاد کی افواج کی جانب سے حملہ آور 8 ڈرون تباہ کردیےگئے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق اتحادی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی علاقےکی طرف فائرکیےگئے ڈرون تباہ کردیے۔

ابوظبی میں حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

 اتحادی فورسز کا کہنا ہےکہ یہ ڈرون یمن کے صنعا ائیرپورٹ کی جانب سے فائرکیےگئے تھے۔

 خیال رہےکہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں آگ لگنےکے دو واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے، اس حوالے سے یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا جس سے یہ تباہی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرون کی وجہ سے ان دونوں مقامات پر آگ لگی، یہ ڈرون اس علاقے میں گرے جس کے بعد آگ لگی۔ 

اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ مصفح کے مقام پر تین فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں جب کہ ائیرپورٹ کنسٹرکشن ایریا میں لگنے والی آگ میں اب تک کوئی نقصان سامنے نہیں آیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=Ub553AoegQo&t=1s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں