203

شہریوں کو چاہئیے کہ ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں بہترین انداز سے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کریں- مقصود احمد لون

شہریوں کو چاہئیے کہ ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں بہترین انداز سے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کریں- مقصود احمد لون

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے) شہریوں کو چاہئیے کہ ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں رجسٹریشن کروائیں اور بہترین انداز سے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کریں- ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ مقصود احمد لون نے FS میڈیا نیٹ ورک سے دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنا کسی خطرے سے کم نہیں ہے،

بغیر تربیت اور لائسنس حاصل کئے ڈرائیونگ کرنے سے خدانخواستہ نہ صرف انسانی جان کا ضیاع ہوسکتا ہے بلکہ ملکی قوانین کے تحت سزا بھی بھگتنا پڑسکتی ہے- انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہری زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں جہاں کلاسز کا باقاعدگی سے انتظام ہوتا ہے اسکے علاوہ سینئر انسٹرکٹرز کی زیرنگرانی ڈرائیونگ کی ہر تکنیک کی مشق بھی کروائی جاتی ہے

جوکہ شہریوں کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے۔ مقصود احمد لون کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر فوری قانونی کاروائی ہوگی اسلئے شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک اتھارٹی سے تعاون کریں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہوسک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں