ضلع مہمند۔مہمندپریس کلب کاسالانہ انتخابات مکمل، مشترم خان صدر جبکہ گل محمد مومند جنرل سیکرٹری منتخب 146

ضلع مہمند۔مہمندپریس کلب کاسالانہ انتخابات مکمل، مشترم خان صدر جبکہ گل محمد مومند جنرل سیکرٹری منتخب

ضلع مہمند۔مہمندپریس کلب کاسالانہ انتخابات مکمل، مشترم خان صدر جبکہ گل محمد مومند جنرل سیکرٹری منتخب

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند۔مہمندپریس کلب کاسالانہ انتخابات مکمل، مشترم خان صدر جبکہ گل محمد مومند جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب سالانہ 2022 انتخابات انعقاد کاعمل اختتام پذیرہوا۔سینئر صحافیوں شاہ نواز خان اور حیران مومند پر مشتمل دو رکنی کمیٹی کے زیر نگرانی سالانہ انتخابات انعقاد کیا گیا۔جس میں کل 26 ووٹوں میں سے 22 صحافیوں نے ووٹ ڈال دیا۔

جس کے مطابق مشترم خان صدر، سعید بادشاہ سینئر نائب صدر، محب علی محب نائب صدر، گل محمد مومند جنرل سیکرٹری، ملک اسماعیل خان جوائنٹ سیکرٹری،خان اللہ مومند فنانس سیکرٹری اور ابوذر خان آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

اس موقع پر مہمند بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد ایڈووکیٹ، پی پی پی کے فضل ہادی،میر افضل مہمند اور ملک جہانزیب خان مہمند سمیت دیگر سیاسی و فلاحی لوگوں نے شرکت کی۔ نئے کابینہ نے علاقے اور پریس کلب کی فلاح و بہبود کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں