192

پولیس افسران اپنا قبلہ درست کرلیں تھانوں میں کرپشن‘بددیانتی‘غفلت اورلاپرواہی کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائیگا،ڈی پی او

پولیس افسران اپنا قبلہ درست کرلیں تھانوں میں کرپشن‘بددیانتی‘غفلت اورلاپرواہی کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائیگا،ڈی پی او

خانیوال 15جنوری 22 (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کے ویثرن اورآئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کی عوام دوست پالیسی کے تحت خانیوال پولیس عوام الناس کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پرحل کرنے کے لیے مصروف عمل ہے اس ضمن میں ڈی پی او سیدندیم عباس سے تھانہ جہانیاں میں کھلی کچہری لگائی جس کا آغاز تلاو ت کلام پاک سے کیا گیا اورنعت رسول مقبو ل ﷺ پیش کی گئی

اس کے بعد ڈی پی او نے فرداً فرداً لوگوں کے مسائل وشکایات سنیں اورمتعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او جہانیاں، ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران سمیت معززین علاقہ اور لوگوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے

کہاکہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام الناس کے مسائل سے آگاہی اورپولیس کی جانب سے پراگریس کا جائزہ سمیت انصاف کی فراہمی کوہرصورت یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس افسران اپنا قبلہ درست کرلیں تھانوں میں کرپشن‘بددیانتی‘غفلت اورلاپرواہی کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائیگا‘پولیس افسران دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں اورتھانوں میں آنیوالے سائلین سے عزت سے پیش آئیں

ان کے مسائل خندہ پیشانی سے سنیں اورمیرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اگرمیرے نوٹس میں آیا کہ تھانو ں میں کسی سائل کے ساتھ بدتمیزی کی گئی یا پولیس افسریااہلکارسے متعلق رشوت اورکام چوری کی شکایات ملی تو ایسے پولیس ملازمین کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں اوران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ پولیس اورعوام کے باہمی تعاون سے جرائم سے پاک مثالی معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنایا جاسکتا ہے

لہذا پولیس افسران کے ساتھ ساتھ عوام الناس بھی جرائم کے تدارک میں پولیس کے دست وبازو بنیں‘خانیوال پولیس کا ہرافسراورجوان شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے زیرتفیش مقدمات کے مدعیان سے ملاقات بھی کی۔بعدازاں ڈی پی او نے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی

اور فرداً فرداًتفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں ڈی پی او سید ندیم عباس نے تھانہ جہانیاں میں زیرتعمیر پولیس خدمت مرکز اورتھانہ جہانیاں کے زیرتعمیر منصوبہ جات کا معائنہ کیا اورکام کی رفتارکا جائز ہ لیا اس موقع پر انسپکٹرمہرسعید احمد نے ڈی پی او کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں