میر اویس مہمند کا نام ابھی تک متنازعہ ہے. ایم پی اے نثار مومند 265

میر اویس مہمند کا نام ابھی تک متنازعہ ہے. ایم پی اے نثار مومند

میر اویس مہمند کا نام ابھی تک متنازعہ ہے. ایم پی اے نثار مومند

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند ،ایم پی اے نثار مومند نے میراویس مہمند لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے خلاف لوئر مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میر اویس مہمند کا نام ابھی تک متنازعہ ہے. لہٰذا مہمند لیگ کے بجائے میر اویس مہمند لیگ نام رکھنا مہمند قوم کے ساتھ زیادتی ہے.

ایم پی اے نثار مومند نے مزید کہا کہ میر اویس مہمند کے نا م کئی ایف آئی آر درج ہیں. مہمند قوم نے ابھی تک ان کی شناخت تسلیم نہیں کی ہے. کیونکہ وہ ایک افغانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کا خاندان یہاں پر رفیوجی کی حثیت سے جانا جاتا ہے. کیونکہ میر اویس کا والد صاحب ہری پور افعانی کیمپ میں بحثیت ایک ڈسپنسر رہے چکے ہیں. افعانی کی طرف سے اور اس کے بعد اس کا خاندان امریکہ منتقل ہوگئے

۔وہاں پیسے کما کر واپس آگئے اور یہاں کے اسناد بنائے . لہذا مہمند قوم میں ابھی تک میراویس کوچی کے نام سے مشہور ہے اس لیے میں میر اویس مہمند لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سے دستبردار کا اعلان کرتا ہوں اور تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ میر اویس لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سے اپنے سپانسر شپ ختم کریں. کیونکہ مہمند قوم کے ساتھ یی دھوکہ اور زیادتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں